شعبئہ اردو دہلی یونیورسٹی کے استاد ڈاکٹر محمد کاظم دہلی یونیورسٹی اکیڈمکس کونسل ممبر کے امیدوار نامزد

نئی دہلی :(پریس ریلیز) شعبئہ اردو دہلی یونیورسٹی کے سینیئر استاد اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد کاظم کو اکیڈمک فار ایکشن اینڈ ڈیولپمنٹ(AAD) کی طرف سے دہلی یونیورسٹی اکیڈمکس کونسل کے ممبر کے انتخاب کے لیے امیدوار منتخب کیا گیا ہے، واضح رہے کہ دہلی یونیورسٹی میں یہ انتخاب 8 فروری 2019 کو منعقد ہوگا ، یہ انتخاب دو سال میں ہوتا ہے دہلی یونیورسٹی کے شعبہ جات اور کالج کے اساتذہ حق رائے دہی کا استعمال کرکے ممبران منتخب کرتے ہیں،یہ اکیڈمکس کونسل یونیورسٹی کا statutory body یعنی قانون ساز کونسل ہے،جو اکیڈمکس سے وابستہ معاملات میں یونیورسٹی کو مشورہ دیتی ہے، شعبہ اردو کے استاد ڈاکٹر محمد کاظم کے امیدوار نامزد ہونے پر اردو کے طلبہ اور اساتذہ نے خوشی کا اظہار کیا ہے.