سرزمین الحرمین الشریفین کو نشانہ بنانے والے کو بے نقاب کیا جائے
واشنگٹن22 دسمبر (قندیل نیوز )
پاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی صدر مقام قرار دینے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر قانونی اعلان کو دو ٹوک انداز میں مسترد کر دیا۔”لبیک یا قدس” کے زیرعنوان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے الحرمین الشریفین کی سرزمین کو دہشت گردانہ حملوں کا مسلسل ہدف بنانے پر حوثی باغیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے الحرمین الشریفین کے امن کو خطرات پیدا کرنے والے حوثیوں، ان کے پشتی بان حلقوں کو بے نقاب کرنے پر زور دیا۔ انھوں نے القدس کی شناخت کو گزند پہنچانے کی ہر کوشش سے نمٹنے کیلئے امت کو صف بستہ ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔
کانفرنس میں سعودی سفارتی مشن کے نائب حبیب اللہ بخاری، پاکستان میں فلسطینی سفیر ولید ابو علی، مصری سفیر احمد یعقوب، اسلام آباد میں انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر نشین ڈاکٹر یوسف احمد الدریویش سمیت متعدد اہم سیاستدانوں، انسانی حقوق کے رضاکاروں، علماء اور سماجی خدمت گاروں نے شرکت کی۔شرکاء نے مسئلہ فلسطین کی خاطر قربانیوں، تائید وحمایت اور فلسطینی صدر کو مسلسل ڈھارس دلاتے رہنے پر شاہ سلمان کو خراج تحسین پیش کیا۔