شردیادونے اپنی معطلی کوہائی کورٹ میں چیلنج کیا
نئی دہلی ،12؍دسمبر (قندیل نیوز)
جے ڈی یوکے سابق صدر شرد یادو نے راجیہ سبھا کی رکنیت سے نااہل قرار دیے جانے کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔یادو نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ متعلقہ اتھارٹی نے ان کے خلاف فیصلہ سنانے سے پہلے انہیں اپنا موقف رکھنے کا موقع نہیں دیا۔یادو اور ایک اور رہنما علی انور کو 4دسمبر کو راجیہ سبھا کی رکنیت سے نااہل قرار دیا گیا تھا۔جے ڈی یو صدر اور بہار کے وزیراعلی ٰنتیش کمار نے اس سال جولائی میں آرجے ڈی اور کانگریس کے ساتھ مہاگٹھ بندھن توڑ کربی جے پی کے ساتھ اتحاد کر لیا تھا۔اس کے بعد یادو نے اپوزیشن کے ساتھ ہاتھ ملا لیا تھا۔راجیہ سبھا کے صدر جے ڈی یو کی اس دلیل سے متفق تھے کہ ان دونوں سینئر ارکان نے پارٹی کی ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اور اپوزیشن پارٹیوں کے پروگرام میں شامل ہو کر خود ہی اپنی رکنیت چھوڑ دی۔جے ڈی یو نے اس بنیاد پر انہیں راجیہ سبھا کی رکنیت سے نااہل قرار دینے کی درخواست کی تھی کہ دونوں رکن ہدایات کی خلاف ورزی کرکے پٹنہ میں اپوزیشن جماعتوں کی ریلی میں شامل ہوئے تھے۔یادو گزشتہ ہی سال اعلیٰ ایوان کے لیے منتخب ہوئے تھے اور ان کا دور اقتدار 2022 تک تھا۔انور کی مدت اگلے سال کے شروع تک تھی۔شرد یادو کی جانب سے درخواست دائر کرنے والے وکیل نظام پاشا نے کہا کہ کون سا گروہ اصلی جنتا دل یونائٹیڈ ہے، یہ سوال عدالت کے سامنے زیر غور ہے اور اس پر آخری فیصلہ ابھی باقی ہے۔
شردیادونے اپنی معطلی کوہائی کورٹ میں چیلنج کیا
previous post