شتروگھن سنہا نے پاکستانی حکام سے مبینہ تعلقات پر مودی پر کھڑے کیے سوال
مودی ترقیاتی ماڈل پر بات کریں : شتروگھن سنہا
نئی دہلی11دسمبر (قندیل نیوز )
گجرات اسمبلی انتخابات کی ایک ریلی میں مبینہ طور پر پاکستان سے مل رہے تعاون کے مودی کے انکشاف کے بعد جو تنازعہ اٹھ کھڑا ہوا اس میں اب بی جے پی کے ایم پی شتروگھن سنہا بھی کود پڑے ہیں ۔بالی ووڈ میں شاٹ گن کے نام سے مشہوربی جے پی ایم پی شتروگھن سنہا نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ نے مودی نے جس ترقیاتی ماڈل ؛ بلکہ گجرات ماڈل کی بات کرکے گذشتہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے اقتدار پر مسلط ہوئے تھے ، گجرات انتخابات میں انہیں اسی ترقیاتی ماڈل کے نام پر ووٹ مانگنے چاہیے ۔ شترو گھن سنہا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھاکہ سر! نئے نئے ٹوئٹ اور بھرپائی کے بجائے آپ ترقیاتی ماڈل کی بات کرتے ،گھر ، مکان ، وکاس ، نوجوانوں کو رو زگار کے فروغ اور فرقہ وارانہ ماحول کو ختم کرنے کی بات کرتے ، صحت مندسیاست اور صحت مند انتخاب سے واپس آئیں‘‘ ۔ شتروگھن سنہا نے ایک دوسرے ٹوئٹ میں پاکستان کے مبینہ تعلقات پر بھی سوالات کیے ، انہوں نے لکھا کہ عزت مآب ! صرف کسی بھی طرح سے انتخاب جیتنے کے لیے آپ اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف انتہائی شکل میں روز ان سلجھے اور غیر یقینی مدعے کو لے کر آر ہے ہیں اب انتخاب میں پاکستان اعلی حکام اور جنرل کو جوڑ دیا ‘‘ واضح ہو کہ بھارت اور پاکستان تعلقات کے تحت دارالحکومت دہلی میں ایک پروگرام پہلے سے ہی طے تھا ۔ جس میں شامل ہونے کے لیے سابق وزیرخارجہ خورشید محمود قصوری بھی آئے ہوئے تھے ۔ اور جس میٹنگ کا مودی ذکر کرتے ہیں اس سے ایک دن پہلے منی شنکر ایر کا مودی کو ’’ نیچ ‘‘ کہے جانے والا بیان آیا تھا اب سوال ہوتا ہے کہ کہیں مودی اس سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی بات تو نہیں کر رہے ہیں ۔ جیسا کہ انہوں نے الزام لگایا کہ منی شنکر ایر کے گھر پاکستان کے اعلی حکام کی ایک نشست منعقد ہوئی تھی۔اس کے بعد ہی منی شنکر ایر نے مودی کو ’’ نیچ ‘‘ کہا تھا
شتروگھن سنہا نے پاکستانی حکام سے مبینہ تعلقات پر مودی پر کھڑے کیے سوال
previous post