Home قومی خبریں سہ روزہ ’’جشن ریختہ‘‘ کے چوتھے سلسلے کا شاندار آغاز

سہ روزہ ’’جشن ریختہ‘‘ کے چوتھے سلسلے کا شاندار آغاز

by قندیل
سہ روزہ ’’جشن ریختہ‘‘ کے چوتھے سلسلے کا شاندار آغاز
(نئی دہلی ، 08؍دسمبر ( قندیل نیوز
اردوزبان، تہذیب اور اس کی وراثت کا جشن منانے کی نئی روایت کے چوتھے سلسلے کا آغاز یہاں کل سے ہونے جارہا ہے۔اس کثیر جہتی سہہ روزہ تقریب کا افتتاح کلاسیکی آئیکن پنڈت جسراج کریں گے اورپھرغزل پرفارمر استاد راشد خان اس سلسلے کو آگے بڑھائیں گے۔رواں مہینے کی 8 تا 10 تاریخ جاری رہنے والے ’’جشن ریختہ‘‘ کی یہ تقریب جو میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم کے وسیع احاطے میں منعقد کی جارہی ہے مشاعرے، قوالی، داستان گوئی، غزل، ڈانس، کتابوں کی نمائش ، فلم اسکریننگ، پینل ڈسکشن، خطاطی ورکشاپ کا احاطہ کرے گی اور ایک سے زیادہ اقسام کے کھانوں کی لذت کے ساتھ دیگر تفریح کا ڈھیروں سامان فراہم کرے گی۔

 

You may also like

Leave a Comment