Home قومی خبریں سکھ مخالف فسادات کے 186معاملات کی ہوں گی دوبارہ تحقیقات :سپریم کورٹ

سکھ مخالف فسادات کے 186معاملات کی ہوں گی دوبارہ تحقیقات :سپریم کورٹ

by قندیل

نئی دہلی ،10؍جنوری (قندیل نیوز)
سپریم کورٹ نے آج کہا کہ 1984 کے سکھ مخالف فسادات سے متعلق 186 معاملات کی جانچ پڑتال کے لیے وہ سپریم کورٹ کے سابق جج کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی تفتیشی ٹیم کا قیام کرے گی۔اس وقت کے وزیر اعظم اندرا گاندھی کے قتل کے بعد ہوئے فسادات سے متعلق ان معاملات کی تحقیقات بند کر دی گئی تھی۔چیف جسٹس دیپک مشرا، جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس دھننجی وائی چندرچوڈ کی بینچ نے کہا کہ ہائی کورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج کی صدارت والی اس مجوزہ کمیٹی میں پولیس کا ایک ریٹائرڈ اور ایک ملازم افسر شامل کیا جائے گا۔بنچ نے یہ بھی واضح کیا کہ ریٹائرڈ پولیس افسر ریٹائرمنٹ کے وقت پولیس انسپکٹر جنرل سے نیچے کے عہدے پر نہیں ہونا چاہئے۔عدالت نے کہا کہ اس کی طرف سے مقرر کمیٹی نے 241 مقدمات میں سے 186 مقدمات کو جانچ کے بغیر ہی بند کر دیا۔کورٹ نے کمیٹی کی طرف سے پیش کی گئی رپورٹ کا جائزہ لیا جسے چمڑے کے باکس میں پیش کیا گیا تھا۔

You may also like

Leave a Comment