Home قومی خبریں سپریم کورٹ کابحران ابھی حل نہیں ہوا: وینوگوپال

سپریم کورٹ کابحران ابھی حل نہیں ہوا: وینوگوپال

by قندیل

نئی دہلی:16جنوری ( قندیل نیوز)
اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال نے آج کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ سپریم کورٹ میں بحران کا ابھی تک تصفیہ نہیں ہوسکا ہے ،امید ظاہر کی کہ آنے والے چند دنوں میں یہ معاملہ مکمل طورپر حل ہو جائے گا۔ اس سے ایک دن پہلے انہوں نے کہا تھا کہ عدالت عظمیٰ میں سب کچھ حل کر لیا گیا ہے ۔ سپریم کورٹ میں 12 جنوری کو اس وقت بحران پیدا ہو ا تھا جب چار سینئر ججوں جسٹس جے چیلمیشور، جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس مدن بی لوکر اور جسٹس کورین جوزف نے ہندوستان کے چیف جسٹس دیپک مشرا کی قیادت میں عدالت عظمیٰ کے کام کاج کی کھلے طور پر تنقید کی تھی اور اسے ملک کی جمہوریت کے خطرناک قراردیا تھا ۔ وینو گوپال نے میڈیا اہلکار سے کہا کہ ہاں، مجھے لگتا ہے کہ یہ ابھی اتک حل نہیں ہوسکا ہے ، امید کرتے ہیں کہ دو تین دن کے اندر اند ر بحران کا مکمل تصفیہ ہوجائے گا ۔ بحران جاری رہنے کے بارے میں پوچھے جانے پر وینو گوپال نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ابھی بحران برقرار ہے ۔ انہوں نے تاہم امید ظاہر کی کہ آنے والے چند دنوں میں بحران حل جائے گا۔ سپریم کورٹ کے چار چیف جسٹس ججوں نے کل کام شروع کر دیا۔ اٹارنی جنرل نے اس بے مثال بحران کو’’ رائی کا پہاڑ بنا دینا‘‘ بتایا تھا۔ چاروں ججوں نے سپریم عدالتوں میں مقدمات کے الاٹمنٹ سمیت کئی امور کو نمایاں کرتے ہوئے برملا کہا کہ یہ ایسے معاملے ہیں جو ملک کی عدالت عظمیٰ پر اثر انداز ہوسکتے ہیں اور ملک کی جمہوریت پر خطرہ لاحق ہوسکتا ہے ۔ بھارت کے چیف جسٹس دیپک مشرا نے اتوار کو بار کونسل آف انڈیا کے سات رکنی وفد اور سپریم کورٹ کی بار ایسوسی ایشن کے صدر وکاس سنگھ سے ملاقات کی تھی اور انہیں یقین دلایا تھا کہ بحران جلد ہی حل کیا جائے گا

You may also like

Leave a Comment