Home اسپورٹس سپرلیگ کا سپرایکشن دبئی سے شروع، کراچی میں ختم ہوگا

سپرلیگ کا سپرایکشن دبئی سے شروع، کراچی میں ختم ہوگا

by قندیل

سپرلیگ کا سپرایکشن دبئی سے شروع، کراچی میں ختم ہوگا
                                                                                                 

(لاہور 8دسمبر (قندیل نیوز
پاکستان کر کٹ بورڈ نے کراچی کے نیشنل اسٹیدیم کی رونق بحال کردی، پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ سپر لیگ کا سپر ایکشن دبئی سے شروع ہو کر کراچی میں ختم ہوگا۔ٹورنامنٹ کا آغاز 22 فروری سے دبئی میں ہوگاجبکہ فائنل 25مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔ پہلا میچ پشاور زلمی اور پہلی مرتبہ ایونٹ کا حصہ بننے والی ملتان سلطان کے درمیان کھیلا جائے گا۔پی ایس ایل تھری کا آغاز دبئی اسٹیڈیم میں رنگا رنگ تقریب سے ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل تھری میں چار وینیوز کا استعمال کیا جائے گا ،جہاں 34میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے تمام 31لیگ میچز دبئی اور شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیمیں پہلے راونڈ میں ایک دوسرے کے خلاف دو دو میچز کھیلیں گی جبکہ راونڈ کے اختتام پر پوائنٹس کی بنیاد پر سرِ فہرست 4 ٹیمیں پلے آف مرحلے میں جانے کی حقدار قرار پائیں گی۔ ٹورنامنٹ کے پلے آف مرحلے میں کوالیفائر میچ دبئی میں کھیلا جائے گا۔اسی مرحلے کے ایلیمنیٹر ون اور ایلیمنیٹر ٹو لاہور میں کھیلے جائیں گے حتمی معرکہ کراچی میں کھیلا جائے گا۔ پی ایس ایل تھری میں دو چینی کرکٹرز بھی پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔ اس مرتبہ ایونٹ کے 18 میچز دبئی میں ہوں گیجبکہ 13 میچز شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔گزشتہ ماہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ ہوئی تھی، جس میں حیران کن طور پر کرس گیل کسی بھی ٹیم کا حصہ بننے میں ناکام رہے تھے۔پی سی بی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق22 فروری کو افتتاحی تقریب اور میچ کے علاوہ دبئی میں 26فروری تک مجموعی طور پر آٹھ میچز کھیلے جائیں گے۔ اس کے میگا ایونٹ شارجہ منتقل ہوجائے گا۔جہاں پہلا میچ بدھ 28 فروری سے شروع ہونے والا فیز اتوار چار مارچ تک جاری رہے گا۔ اس دوران سات دلچسپ ٹاکرے ہوں گے۔چھ میچز پر مشتمل یہ اسٹیج منگل 13سے جمعہ 16مارچ تک جاری رہے گا۔کوالیفائر ٹیم ون اور ٹو کے درمیان پلے آف دبئی میں اتوار 18مارچ کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دنیا کے مشہور ترین کرکٹرز پاکستان پہنچیں گے اور لاہور میں بالترتیب 20 اور 21 مارچ کو ایلی منیٹر میچز میں مدمقابل ہوں گے۔ پاکستان سپر لیگ کا فائنل شیڈول کے مطابق 25 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا تیسرا ایڈیشن کامیابی کی نئی بلندیوں پر پہنچے گا۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ بڑی تعداد میں کرکٹ شائقین اسٹیڈیمز کا رخ کریں گے۔ اس سے پاکستان میں عالمی ٹیموں کی آمد میں مددملے گی۔

You may also like

Leave a Comment