Home بین الاقوامی خبریں ’’سْوشی‘‘کانفرنس مسترد ، روس دشمن قرار

’’سْوشی‘‘کانفرنس مسترد ، روس دشمن قرار

by قندیل

دمشق 26دسمبر (قندیل نیوز)
شامی اپوزیشن نے روس کی جانب سے اعلان کردہ اْس کانفرنس کو مسترد کر دیا ہے جو وہ سْوشی کے مقام پر منعقد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ پیر کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ماسکو اقوام متحدہ کے زیر سرپرستی جنیوا میں جاری امن عمل کو لپیٹنا چاہتا ہے۔ اپوزیشن نے روس پر شام میں جنگی جرائم کے ارتکاب کا الزام بھی عائد کیا۔یہ بیان تقریبا 40 جماعتوں کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جن میں بعض وہ عسکری گروپ بھی شامل ہیں جو جنیوا میں امن بات چیت کے سابقہ ادوار میں شریک ہو چکے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی سیاسی تصفیے تک پہنچنے کے لیے ماسکو کی جانب سے شامی حکومت پر کوئی دباؤ نہیں ڈالا جا رہا۔ اپوزیشن کا مزید کہنا تھا کہ روس نے شامی عوام کے مسائل میں کمی کے لیے کوئی ایک قدم نہیں اٹھایا جب کہ وہ شامی بحران کا حل تلاش کرنے کے سلسلے میں ضامن ہونے کا دعوے دار ہے۔روس جس نے دو سال قبل بڑے پیمانے پر عسکری مداخلت کے بعد خود کو شام میں غالب فریق کے طور پر ظاہر کیا اْس نے 29 اور 30 جنوری 2018 کو سْوشی شہر میں شامی قومی مکالمہ کانفرنس منعقد کرانے کے لیے ترکی اور ایران کی سپورٹ حاصل کر لی۔شامی اپوزیشن کے بیان میں روس کو ایک دْشمن ریاست قرار دیا گیا ہے جس نے شامی عوام کے خلاف جنگی جرائم کا ارتکاب کیا اور عسکری طور پر بشار حکومت کی معاونت کی اور سات برس تک اس کا دفاع کیا۔شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن ڈی میستورا کے مطابق روس کی جانب سے کانفرنس کے انعقاد کے منصوبے کا اس بنیاد پر جائزہ لینا چاہیّے کہ وہ جنیوا بات چیت کو سپورٹ کرنے کے واسطے کتنا کارآمد ثابت ہوگا۔

You may also like

Leave a Comment