سورج کنڈمیلا 2سے 18فروری تک

نئی دہلی ،یکم فروری (قندیل نیوز)
سورج کنڈ دستکاری میلا 2فروری سے 18فروری تک فرید آباد میں منایا جائے گا۔اس میلے میں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لئے ہاتھو سے بنے معماری اور دستکاری کا نظارہ ہوگا۔ ہندوستان کی پرانی روایت کو دکھانا اور ثقافت کو پیش کرنا اس میلے کا بنیادی مقصد ہے۔بین الاقوامی سیاحتی کیلنڈر میں اس میلے کا ایک اہم مقام ہے۔اس میں اہم طور پر بھارتی ہینڈ لومس اور کرافٹس کودکھایا جاتا ہے۔یہ دنیا کے سب سے بڑے دستکاری میلو ں میں سے ایک ہے۔یہ میلہ سورج کنڈ میلا اتھارٹی اور ہریانہ ٹورازم کی طرف سے منظم کیا جائے گا جس میں مرکزی وزیر سیاحت کا بھی تعاون رہے گا۔32 وہ بین الاقوامی سورج کنڈ میلا 2018 میں ملک و بیرون ملک کے ہنرمدوں کا استقبال کرنے کی تیاری چل رہی ہے۔اس بار اتر پردیش کو تھیم ریاست کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اور دنیا کے 20ممالک اور ہندوستان کی تمام ریاستیں اس کا حصہ بنیں گی۔ملک و بیرون ملک کے تمام سیاح اس میلے کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔مانا جا رہا ہے کہ اس بار ملک میں دہشت گردانہ وارداتوں کو مدنظررکھتے ہوئے لوگوں کو ہیلی کاپٹر سے گھمانے کی سہولت سے محروم رکھا جائے گا۔جہاں ایک طرف سیاحوں کو مفت میں وائی فائی سہولت ملے گی وہی دوسری طرف انہیں سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کابندوبست نہیں کیا جائے گا۔سرکاری ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی بی ایس این ایل کے ساتھ ہی اس بار دوسرے تمام موبائل نیٹ ورک کمپنیوں نے میلے میں آنے والے تمام ناظرین کو مفت وائی فائی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔بی ایس این ایل کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس بار ایئر ٹیل اور ووڈافون سمیت کئی نجی کمپنیوں نے وائی فائی کی سہولت بلا معاوضہ دینے کے لئے درخواست کی ہے۔اس کے لئے میلے کے احاطے کے اندر ہی تمام اہم کمپنیاں اپنے موبائل ٹاور لگا رہی ہیں۔اس میلے میں اسکول اور کالج کے طالب علموں کے لئے مختلف قسم کا مقابلہ منعقد کیا جاتا ہے۔اس سے انہیں اپنے ہنر کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملتا ہے۔اتنا ہی نہیں اس میلے میں ماحول کو بھی ذہن میں رکھا جائے گا جس کی وجہ سے پلاسٹک کا استعمال ممنوع ہے۔آخر میں ناظرین اس میلے کا ٹکٹ Bookmyshow.com کے ذریعہ خرید سکتے ہیں اور میلے کا وقت صبح 10:30 سے لے کر شام کے 8:30تک ہے۔