Home بین الاقوامی خبریں سوئزرلینڈ نے روہنگیا پناہ گزینوں کے لیے ایک کروڑ دس لاکھ ڈالر کا مزید اعلان کیا

سوئزرلینڈ نے روہنگیا پناہ گزینوں کے لیے ایک کروڑ دس لاکھ ڈالر کا مزید اعلان کیا

by قندیل

ڈھاکہ (قندیل نیوز) ۔ سوئٹزر لینڈ روہنگیا پناہ گزینوں کو فراہم کرنے والی مدد کے علاوہ ایک کروڑ بیس لاکھ امریکی ڈالر کی مزید مدد دے گا۔بنگلہ دیش کے سرکاری دورہ پر کل یہاں پہنچے سوئزرلینڈ کے صدر الین برسیت نے کل بنگلادیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ سے ملاقات کے بعد یہ اعلان کیا۔غورطلب ہے کہ میانمار کے راخین صوبہ سے بڑی تعداد میں آئے پناہ گزین بنگلہ دیش میں مقیم ہیں۔میٹنگ کے بعد جاری مشترکہ بیان میں مسٹر برسیت نے اس معاملہ میں اپنے ملک کی طرف سے بنگلادیش کا ہر ممکن تعاون کرنے کا عہد کیا۔
واضح ہوکہ سوئٹزر لینڈ کی طرف سے یہ تعاون بنگلہ دیش کے ضلع کاکس بازار میں بڑی تعداد میں پناہ گزینوں کوپچھلے سال ملنے والی 80 لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالر کی مدد کے علاوہ ہوگا۔ میانمار میں پچھلے سال ہوئے تشدد کے بعد بنگلادیش میں پناہ گزینوں کی تعداد سات لاکھ سے بڑھ کر 9 لاکھ ہوچکی ہے۔
بنگلہ دیش کے سرکاری دورہ پر کل یہاں پہنچے سوئزرلینڈ کے صدر الین برسیت نے کل بنگلہ دیش کی پی ایم شیخ حسینہ سے ملاقات کے بعد یہ اعلان کیا۔
میٹنگ کے بعدمشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے کہا کہ اس مسئلہ کی جڑیں میانمار سے جڑی ہوئی ہیں اور اس کا حل بھی اسی کے پاس ہے۔ انہوں نے مسٹربرسیت کے ساتھ ہوئی بات چیت کو امیدافزا بتاتے ہوئے بنگلہ دیش نے کوفی عنان پینل کی سفارشات کو فوری طور پر نافذ کرنے پر زور دیا۔ کیونکہ اس سے میانمار پناہ گزینوں کو باحفاظت واپسی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
حسینہ نے روہنگیا پناہ گزینوں کے لئے عالمی سطح پر سوئزرلینڈ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ مل کر سوئزرلینڈ اس مسئلہ کو پرامن طور پر حل کرنے کے لئے میانمار پر دباؤ کو جاری رکھے گا

You may also like

Leave a Comment