Home قومی خبریں سننداپشکرکیس: سوامی کوعدلیہ کومطمئن کرنے کاحکم

سننداپشکرکیس: سوامی کوعدلیہ کومطمئن کرنے کاحکم

by قندیل

نئی دہلی، 29 جنوری (قندیل نیوز)
سننداپشکر کی موت کے معاملے میں سپریم کورٹ نے بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی سے کہا کہ کورٹ پہلے یہ طے کرے گا کہ درخواست سماعت کے قابل ہے یا نہیں؟ عدالت نے سوامی سے پہلے اس معاملے کو قانونی بنیاد پر مطمئن کرنے کوکہا۔پیر کو سماعت کے دوران کورٹ نے کہا کہ میرٹ کی بنیاد پر بعد میں عرضی پر سماعت کی جائے گی، پہلے یہ طے کریں گے کہ معاملہ سماعت کے قابل ہے یا نہیں۔غورطلب ہے کہ سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکر کی موت کی تحقیقات ایس آئی ٹی سے کرانے کی مانگ کو لے بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے سپریم کورٹ میں درخواست داخل کی ہے۔ سوامی نے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیاتھا۔ہائی کورٹ نے سوامی کی درخواست مسترد کردی تھی۔ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ سبرامنیم سوامی کی یہ درخواست مفاد عامہ کی عرضی نہیں بلکہ سیاسی عرضی ہے اور کورٹ کو اس طرح کے معاملات میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ عدالت کو یہ نہیں لگتاکہ اس معاملہ کو عوامی مفاد کی درخواست کے طور پر سنا جانا چاہئے۔ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ کہ یہ کافی پریشان کن ہے کہ سبرامنیم سوامی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے درخواست کی کاپی پوسٹ کر دی، جبکہ اس پر ہائی کورٹ میں پہلے سماعت بھی نہیں ہوئی تھی اور یہ بھی طے نہیں تھا کہ کورٹ اس پر سماعت کرے گا یا نہیں۔ عدالت کوتوقع ہے کہ سوامی کے ساتھ ساتھ پی آئی ایل لگانے والے آگے اس کاخیال رکھیں گے۔سننداپشکرکے بیٹے نے بھی اس معاملے میں کورٹ میں عرضی لگائی تھی کہ اس پٹیشن کو خارج کیا جانا چاہئے۔ ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ اس بات میں کوئی دورائے نہیں کہ اس معاملے کی جانچ میں پولیس نے بغیر اہم وجہ کے وقت لگایا ہے۔

You may also like

Leave a Comment