دبئی / ریاض 22 اپریل (ایجنسی )
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سیکورٹی فورسز نے شاہی محل کے قریب کل ایک تفریحی ڈرون کو مار گرایا۔
پولیس نے بتایا کہ آن لائن ویڈیو شاہی محلات کے پڑوس میں فائرنگ کرتے دکھائی دے رہا تھا جس کی وجہ سے سیاسی بدامنی کا خوف پیدا ہو گیا تھا۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے سے بات چیت کرتے ہوئے ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ سیکورٹی چیک مرکز نے ہفتہ کو شام ساڑھے سات بجے ایک چھوٹے سے غیر قانونی تفریحی ڈرون کو اڑتے ہوئے دیکھا۔ اس کے بعد سیکورٹی فورسز کو اسے مار گرانے کا حکم دیا گیا۔
سعودی عرب کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے اور شاہ سلمان اس وقت اپنے محل میں نہیں تھے۔
سعودی سیکورٹی فورسز نے شاہی محل کے نزدیک ڈرون کو مارگرایا
previous post