Home بین الاقوامی خبریں سعودی حکومت کی جانب سے بن لادن گروپ کو 11بلین ڈالر قرض دینے کا اعلان

سعودی حکومت کی جانب سے بن لادن گروپ کو 11بلین ڈالر قرض دینے کا اعلان

by قندیل

ریاض:19اپریل (قندیل نیوز)
سعودی عرب کی بن لادن گروپ ایک عرصے سے مالی مشکلات کا شکار ہے لیکن اب سعودی حکومت نے اس پر نوٹوں کی بارش کردی ہے سعودی گزٹ نے اس سارے معاملے سے وابستہ ذرائع کے حوالے سے لکھاکہ سعودی وزارت خزانہ نے سعودی بن لادن گروپ کو 11بلین ڈالر کا قرض دیا ہے جس سے تعمیراتی گروپ کو اپنے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی ۔ یہ رقم حکومت کے ترجیحی منصوبوں کے کام ، ملازمین اور قرض خواہوں پر خرچ ہوگی اور یہ بھی امکان ظاہر کیاگیا ہے کہ مستقبل قریب میں حکومت کی طرف سے مزید رقم بھی ملے گی ۔بن لادن گروپ جس کے ایک لاکھ سے زائد ملازمین ہیں ریاست کی بڑی تعمیراتی کمپنی ہے اورتیل کے علاوہ ریاست میں صنعت اور سیاحت کو فروغ دینے کے حکومتی منصوبوں پر بھی کام میں مصروف ہے اور بن لادن کمپنی کی ملکیتی جائیدادیں اس قرض کی سیکیورٹی کے طورپر رکھی گئی ۔
یہ رقم جن منصوبوں کی تکمیل پر خرچ ہوگی ان میں ریاض میں کنگ عبداللہ فائنانشیل ڈسٹرکٹ، اور 2020ءمیں جی 20 سمٹ کی میزبانی کیلئے نیوفائنانشل سنٹر شامل ہے ، دیگر منصوبوں میں مذہبی مقامات جیسا کہ مسجد نبوی اور مسجدالحرام کے توسیعی منصوبے شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے ملنے والی رقم سے ملازمین کی تنخواہیں بھی اداکی جائیں گی جبکہ سعودی وزارت خزانہ کے حکام نے حالیہ دنوں میں مختلف بینکوں کے دورے بھی کیے اور حکام کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت کی مداخلت کے بعد اب کمپنی کا مستقبل روشن ہے ۔

You may also like

Leave a Comment