Home اسپورٹس سشیل کمار اور ان کے مداحوں کے خلاف ایف آئی آردرج

سشیل کمار اور ان کے مداحوں کے خلاف ایف آئی آردرج

by قندیل

نئی دہلی ،30؍دسمبر (قندیل نیوز)
اولمپک میڈلسٹ سشیل کمار اور ان کے حامیوں کے خلاف دہلی پولیس نے اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم پر کل مخالف پہلوان پروین رانا کے حامیوں سے لڑائی کے معاملے میں ایف آئی آر درج کی ہے۔سشیل اور اس کے حامیوں کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 341 (غلط طریقے سے روکنا) اور 323 (جان بوجھ کر چوٹ پہنچانا) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔سیکشن 323 کے تحت ایک سال قید یا 1000 روپے جرمانہ یا دونوں کی سزا ہو سکتی ہے۔دونوں پہلوانوں کے حامی آپس میں بھڑ گئے تھے جب اگلے سال اپریل میں گولڈ کوسٹ میں ہونے والے دولت مشترکہ کھیلوں کے افتتاحی میچ میں سشیل نے رانا کو شکست دی۔سینئر پولیس حکام نے بتایا کہ کیمرے میں بھی یہ جھگڑا قید ہو گیا ہے جس سے پولیس نے مقدمہ درج کیا۔پولیس ڈپٹی کمشنر (وسط دہلی)مدیپ سنگھ رندھاوا نے اس کی تصدیق کی کہ ایف آئی آر درج کی گئی ہے لیکن لڑائی کے وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کو رانا یا ان کے حامیوں کے خلاف سشیل یا ان کے حامیوں میں سے کسی نے شکایت درج نہیں کرائی ہے۔تین سال بعد دولت مشترکہ چمپئن شپ طلائی جیت کر بین الاقوامی کشتی میں واپسی کرنے والے سشیل نے اپنے سارے مقابلے جیتے۔معاملہ اس وقت بگڑ گیا جب سیمی فائنل میں سشیل سے ہارنے کے بعد رانا نے دعوی کیا کہ سشیل کے حامیوں نے رنگ میں اس کے خلاف اترنے کیلئے اسے اور اس کے بڑے بھائی کو مارا۔دوسری طرف سشیل نے دعوی کیا کہ مقابلے کے دوران رانا نے اسے مارا۔اس نے کہاکہ اس نے مجھے پیٹا لیکن کوئی بات نہیں۔یہ مجھے اچھا کھیلنے سے روکنے کی اس کی حکمت عملی ہوگی۔یہ کھیل کا حصہ ہے۔جو کچھ ہوا تھا، وہ غلط تھا۔ میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔

You may also like

Leave a Comment