نئی دہلی:25؍مارچ(قندیل نیوز)
سوشلسٹ پارٹی نے عراق کے موصل شہر میں داعش کے ذریعہ یرغمال بنائے گئے 40میں سے 39مزدوروں کے قتل کی اطلاع چھپانے کا الزام لگاتے ہوئے وزیرخارجہ سشما سوراج سے اس کے لیے مزدوروں کے اہل خانہ سے معافی مانگنے کامطالبہ کیا ۔پارٹی نے یہاں جاری بیان میں کہا کہ یرغمال بنائے گئے مزدوروں میں سے اکیلے زندہ واپس آئے ہرجیت مسیح نے کل ایک انگریزی اخبار میں شائع انٹرویو میں پورے حادثہ کی روداد بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان واپس لوٹنے پراسے کئی مہینوں تک حراست میں رکھنے والے حکومتی افسران نے مجھے ہدایت دی تھی کہ وہ اپنے 39 ساتھی مزدوروں کے قتل کی سچائی کسی کو نہ بتائے۔اگر وہ ایسا کرے گا تو اسے مقتول مزدوروں کے اہل خانہ کے غصہ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔