نئی دہلی ،11؍جنوری (قندیل نیوز)
وزیر خارجہ سشما سوراج نے مالدیپ کے اپنے ہم منصب محمد عاصم سے کارگر بات چیت کی۔دونوں ممالک کے وزراء خارجہ کے درمیان یہ بات چیت چین اور مالدیپ کے درمیان آزاد تجارت کے معاہدے (ایف ٹی اے) کے لئے دستخط سمیت کئی مسائل پر دو طرفہ تعلقات میں کشیدگی کے درمیان ہوئی ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ٹویٹ کیا کہ سشما نے مالدیپ کے وزیر خارجہ اور صدر کے خارجہ سفیرمحمد عاصم سے ملاقات کی۔مالدیپ کی ’ہندوستان پہلے کی پالیسی ‘اور ہماری ’پڑوسی پہلے‘کی پالیسی کو ذہن میں رکھتے ہوئے دونوں نے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے لئے کارگر بحث کی۔مانا جاتا ہے کہ مالدیپ کے لیڈر نے دوہرایا کہ مالدیپ ایسا کوئی کام نہیں کرے گا جس سے ہندوستان مفادات کو نقصان پہنچے اور یہ بھی کہا گیا کہ ان کا ملک بحر ہند علاقے میں امن اور سلامتی کو لے کر( ہندوستان کے خدشات کو لے کر)’حساس‘ہے۔ ہندوستان پہلے ہی واضح کر چکا ہے کہ اسے امید ہے کہ ایک قریبی اور دوستانہ پڑوسی ہونے کے ناطے مالدیپ کے ’ ہندوستان پہلے‘ کی پالیسی کو ذہن میں رکھ کر اس کے خدشات کو لے کر حساس ہوگا۔ ہندوستان نے یہ جواب مالدیپ چین آزاد تجارت کے معاہدے (ایف ٹی اے) سے منسلک ایک سوال کے جواب میں دیا
سشما سوراج اور مالدیپ کے وزیر خارجہ کے درمیان مذاکرات
previous post