Home بین الاقوامی خبریں سشماسوراج نے نیپال کے رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کی

سشماسوراج نے نیپال کے رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کی

by قندیل

کاٹھمانڈو:2؍فروری(قندیل نیوز)
وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج نیپال کے ساتھ ہندوستان کے کثیر جہتی اور تاریخی رشتوں کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا اور یقین دلایا کہ نیپال میں سیاسی استحکام پانے اور ترقی کی سمت میں چل رہی کوششوں میں ہندوستان مکمل تعاون دے گا۔دو دن کے دورے پر کل یہاں پہنچیں سشما نے آج صدر بدیا دیوی بھنڈاری، وزیر اعظم شیر بہادر دیبا سے ملاقات کی اور سی پی این ماوایسٹ سینٹر کے صدر پرچنڈ کے ساتھ بھی بات چیت کی۔سشما نے پرچنڈ سے آج صبح ناشتے پر ہوئی ملاقات کے بعد کہاکہ ہم سیاسی استحکام حاصل اور ترقی کے لئے نیپال کو مکمل طور تعاون دیں گے۔پراچند نے کہاکہ ہم نے انتخابات ختم ہونے اور نئی حکومت کے قیام کی تیاری پر تبادلہ خیال کیا۔ان کی پارٹی نے حال ہی میں نیپال میں ہوئے انتخابات میں سی پی این -یو ایم ایل کے ساتھ بائیں بازو کے ساتھ اتحاد بنایا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں نے سشما سوراج سے کہا کہ ہم سیاسی استحکام اور ترقی چاہتے ہیں جس کے لئے ہمیں پڑوسی ممالک سے تعاون کی ضرورت ہے۔سشما نے یقین دلایا کہ ہندوستان سیاسی استحکام اور ترقی کے لئے نیپال کی کوششوں میں اسے پورا تعاون دے گا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے بہت مثبت اور تعمیری بات چیت کی۔انہوں نے حال ہی میں ختم ہوئے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر بائیں بازو کے ساتھ اتحاد کرنے پر مبارکباد بھی دی۔

You may also like

Leave a Comment