Home قومی خبریں سشماسوراج آج تین روزہ دورے پر ریاض جائیں گی

سشماسوراج آج تین روزہ دورے پر ریاض جائیں گی

by قندیل

نئی دہلی:05 فروری(قندیل نیوز)
وزیرخارجہ سشما سوراج سعودی عرب میں جنادریا فیسٹول میں شرکت کرنے کے لیے تین دن کے دورہ پر کل ریاض جائیں گی۔سشماسوراج سعودی عرب کے سب سے زیادہ مشہوراور مقبول فیسٹول کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کے طورپرشامل ہوں گی اور ان کے ساتھ ایک وفد بھی ریاض جارہا ہے۔ سعودی عرب کے شاہ عبداللہ اس فیسٹول کے سرپرست کے طورپر شرکت کریں گے۔وزیر مملکت برائے خارجہ جنرل وی کے سنگھ نے کل ریاض میں ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ ہندستان کے لئے یہ بہت اعزا ز کی بات ہے کہ اسے اس فیسٹول میں مہمان خصوصی ملک کے طورپر شامل کیا گیا ہے۔سعودی عرب میں تقریباََ 30لاکھ غیررہائشی ہندستانی رہتے ہیں۔ فیسٹول میں ہندستان کا ایک پویلین ہوگا جس میں روایتی اورجدیدہندستان کی ملی جلی جھلک ہوگی۔اس فیسٹول میں آرڈیننس فیکٹر ی بورڈ انڈیا، ہندستانی خلائی تحقیق تنظیم(اسرو)،آیوش وزارت ، ہندستانی سیاحتی بورڈ ، جہازرانی وزارت، ٹیکسٹائل وزات، ہینڈی کرافٹس پروموشن کونسل،فوڈپروسیسنگ وزارت، کوشل وکاس، ڈیجیٹل انڈیا، میک ان انڈیا وغیرہ کے اسٹال لگائے جائیں گے۔اس کے علاوہ ہندستانی عطر، روایتی ملبوسات، ہندستانی کھانے، اور کلچرل پروگرام بھی پیش کیے جائیں گے۔

You may also like

Leave a Comment