Home قومی خبریں سب سے بڑے بینکنگ گھوٹالہ میں بڑی کارروائی

سب سے بڑے بینکنگ گھوٹالہ میں بڑی کارروائی

by قندیل

نیرو مودی اور مہیول چوکسی کا پاسپورٹ 4 ہفتوں کے لیے معطل
نئی دہلی :16؍فروری ( قندیل نیوز)
پی این بی گھوٹالہ معاملہ میں وزارت خارجہ نے بھی بڑی کارروائی ہے۔ وزارت خارجہ نے ڈائمنڈتاجرنیرو مودی اور اس کے کاروباری پارٹنر میہول چوکسی کا پاسپورٹ فوری طور چار ہفتوں کے لئے معطل کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں وزارت نے ان سے اس پرایک ہفتے میں جواب مانگا ہے کہ ان کا پاسپورٹ منسوخ کیوں نہیں کیا جائے۔ وزارت نے ایک بیان میں کہاہے کہ اگروہ دیئے گئے وقت میں جواب دینے میں ناکام رہتے ہیں تو یہ مان لیا جائے گا کہ ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہے اور وزارت خارجہ(پاسپورٹ)منسوخ کرنے کا اقدام کرے گا ۔ پاسپورٹ معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے وزارت نے کہاہے کہ ای ڈی کے مشورہ پر وزارت خارجہ کے تحت آنے والے پاسپورٹ آفس نے جمعہ کو نیرو مودی اور میہول چوکسی کا پاسپورٹ فوری طورپرچارہفتوں کے لئے معطل کر دیا ہے۔ یہ کارروائی پاسپورٹ ایکٹ کی دفعہ 10 (A) کے تحت کی گئی ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ پاسپورٹ ایکٹ 1967 کی دفعہ 10 (3) (سی) کے تحت انہیں یہ جواب دینے کے لئے ایک ہفتے کا وقت دیا گیا ہے کہ ان کاپاسپورٹ ضبط یا منسوخ کیوں نہیں کیا جائے۔ سی بی آئی اور ای ڈی نے کل وزارت خارجہ میں مختلف درخواست بھیج کر مطالبہ کیاتھا کہ نیرو مودی اور اس کے ماما اور اس کاروباری حصہ دار میہول چوکسی کا پاسپورٹ منسوخ کیا جائے۔میہول چوکسی گیتانجل جولری کا پروموٹر ہے۔ دونوں 280کروڑ روپے کے بینک فراڈ کیس میں ملزم ہیں۔

You may also like

Leave a Comment