Home قومی خبریں سال رواں گوری لنکیش سمیت نوصحافیوں کواپنی جان گنوانی پڑی

سال رواں گوری لنکیش سمیت نوصحافیوں کواپنی جان گنوانی پڑی

by قندیل

نئی دہلی،24؍دسمبر (قندیل نیوز)
سینئر صحافی گوری لنکیش کے قتل نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیااور تقریباََپورے سال یہ معاملہ سرخیوں میں رہا۔اس معاملے نے ہندوستان میں صحافیوں کے تحفظ کو ایک بڑے مسئلے کے طور پر زور دیا۔مسئلے کی سنگینی کو اسی بات سے سمجھا جا سکتا ہے کہ سال2017میں میڈیا پر حملوں کے مختلف واقعات میں نو صحافی جان گنوا بیٹھے۔صحافیوں کی ہلاکتوں سے فکر مند مرکزی وزارت داخلہ نے تمام ریاستوں کو مشاورت جاری کی اورایسے واقعات دوبارہ ہونے کی ہدایت کی۔انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹ نے بھی ہندوستان میں صحافیوں کی ہلاکتوں پرتشویش ظاہرکی اورایسے واقعات کی مذمت کی۔اس سال کسی صحافی کے قتل کاپہلاواقعہ 15مئی کو اس وقت ہوا جب اندور میں مقامی اخبار ’اگنی بان‘کے 45سال کے صحافی شیام شرماکاقتل کردیاگیا۔موٹرساکل سوار دو حملہ آوروں نے ان کی کار کو رکواکر ان پر حملہ کردیا۔اس کے 15دن بعد 31مئی کو ہندی روزنامہ ’نئی دنیا‘ کے صحافی کملیش جین کا مدھیہ پردیش کے پپلیا منڈی علاقے میں گولی مار کر قتل کر دیاگیا۔پانچ ستمبر کو بنگلور میں 55سال کے صحافی گوری لنکیش کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔وہ کنڑ زبان کے ہفتہ وار ی میگزین ’لنکیش میگزین‘کی ایڈیٹر تھیں۔حملہ آوروں نے ان کے گھر کے قریب انہیں کئی گولیاں ماریں۔ابھی اس واقعہ کو 15دن ہی ہوئے تھے کہ ایک اور صحافی کا قتل ہوگیا۔20 ستمبر کو تریپورہ میں مقامی ٹیلی ویژن صحافی شانتن بھومک کا اس وقت قتل کر دیا گیا جب وہ اڈیجینس پیپلز فرنٹ آف تریپورہ (آئی پی ایف ٹی) اور ٹی آر یو جی پی کے درمیان جدوجہد کی کوریج کر رہے تھے۔بھومک کے قتل کے محض تین دن بعد 23 ستمبر کو پنجاب کے موہالی میں 64 سال کے سینئر صحافی کلوجول سنگھ اور ان کی 94 سال کے ماں کا قتل کر دیا گیا۔سنگھ کے پیٹ میں چاقو سے کئی حملے کئے گئے تھے اور ان کا گلا ریت دیا گیا تھا۔ان کی ماں کا قتل گلا گھونٹ کر کیا گیا تھا۔اس کے بعد 21 اکتوبر کو اترپردیش کے غازی پور ضلع میں ’دینک جاگرن‘ کے صحافی راجیش مشرا کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔اس حملے میں ان کے بھائی بری طرح زخمی ہوئے تھے۔حملہ آوروں نے ان پر بہت گولیاں چلائی تھیں۔گزشتہ 20نومبر کو بنگالی اخبار سیادن میگزین کے صحافی سدیپ دتہ بھومک کا اگرتلا سے 20 کلومیٹر دور آر کے نگر میں 2-تریپورہ رائفلس کے ایک کانسٹیبل نے گولی مار کر قتل کر دیا۔اس کے 10دن بعد 30 نومبر کو اتر پردیش میں کانپور کے بلہور علاقے میں ہندوستان اخبار سے منسلک صحافی نوین گپتا کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔

You may also like

Leave a Comment