Home قومی خبریں سابق وزیر اے راجا اور کنی مونجھی بری

سابق وزیر اے راجا اور کنی مونجھی بری

by قندیل

ٹوجی اسپیکٹرم گھوٹالہ کے ملزمین کو سی بی آئی عدالت نے بری کیا
نئی دہلی 21دسمبر(قندیل نیوز)
مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی پٹیالہ ہاؤس ( خصوصی عدالت) نے آج 2جی اسپیکٹرم الاٹمنٹ معاملے میں سابق ٹیلی کمیونیکیشن وزیر اے راجہ اور دروڑ منیتر کزگم (ڈی ایم کے ) لیڈر کنی موجھی سمیت سبھی ملزمین کو بری کردیا ہے۔ عدالت نے 2010 کے اس معاملے پر اپنا فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ استغاثہ اپنا معاملہ ثابت کرنے میں پوری طرح ناکام رہا۔ اس معاملے میں راجہ اور کئی دیگر ملزمین تھے۔
کمپٹرولر اور آڈیٹر جنرل (سی اے جی) کی رپورٹ میں 2جی اسپیکٹرم گھوٹالے کو 1،76،000کروڑ روپے کا بتایا گیا تھا۔ حالانکہ سی بی آئی نے اپنی چارج شیٹ میں تقریبا  31ہزار کروڑ روپے کے گھوٹالے کا ذکر کیا تھا۔
ٹو جی اسپیکٹرم الاٹمنٹ کے تحت 2010 سے پہلے ’’پہلے آؤ پہلے پائو‘‘ کے تحت الاٹمنٹ کیا جاتا تھا۔ اس معاملے کے سامنے آنے کے بعد اس طریقے کار کو رد کرنے کے ساتھ ہی کئی الاٹمنٹ لائسنس مسترد کئےگئے تھے۔ بعد میں الاٹمنٹ نیلامی کے ذریعہ کیا جانے لگا تھا۔2014 میں عام انتخابات میں 2جی اسپیکٹرم الاٹمنٹ بڑا انتخابی موضوع بنا تھا۔ اس فیصلہ پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس ترجمان منیش تیواری نے کہا کہ کیگ کے سابق سربراہ ونود رائے معافی مانگیں۔سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے اسے سچائی کی جیت سے تعبیر کیا، کانگریس کے ترجمان سرجے والا نے کہا کہ آج عدالت کے ذریعہ بی جے پی کے لیڈران کے ذریعہ رچی گئی سازش بے نقاب ہو گئ وہیں ارن جیٹلی نے کہا کہ کانگریس کو گھوٹالہ کی عادت رہی ہے سپریم کورٹ کے حکم کے ذریعہ اس گھوٹالہ پر چارج شیٹ داخل کی گئی تھی اسی سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ لوگ مجرم تھے باقی عدالت کے فیصلہ پر میں تبصرہ نہیں کرنا چاہتا

You may also like

Leave a Comment