قاہرہ 30دسمبر(قندیل نیوز)
مصر کے دارالحکومت قاہرہ کی ایک فوجداری عدالت نے ملک کے سابق صدر محمد مرسی اور 19 دیگر کو عدلیہ کی توہین کے معاملے میں تین سال قید کی سزا سنائی ہے اور 112،700 ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ اسی معاملے میں مصر کے کارکن اعلی عبد الفتح اور رکن پارلیمنٹ اور ٹیلی ویژن اینکر توفیق عکاظ کو دس لاکھ مصری پونڈ کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ اس فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست کی دائر کی جا سکتی ہے۔ مصر کے 2011 کے انقلاب کے بعد، مرسی جمہوری طریقے سے 2013 میں منتخب کئے گۓ تھے ۔ دریں اثنا ان کی حکمرانی کے خلاف احتجاج کے بعد، جنرل عبدالفتاح السیسی نے انہیں اقتدار سے بے دخل کردیا تھا ۔ اس کے فورا بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا اور اب وہ سال 2012 میں مظاہرے کے دوران مظاہرین کوقتل کے لئے اکسانے کے معاملے میں 20 سال قید اور قطر کے لئے جاسوسی کرنے کے معاملے میں 25 سال کی سزا کاٹ رہے ہیں۔
سابق صدر محمد مرسی کو تین سال کی سزا
previous post