نئی دہلی:23؍مارچ(قندیل نیوز)
جمہوریہ زمبابوے کے نائب صدر جنرل(سبکدوش)ڈاکٹر کونسٹانٹینوچیونگانے آج یہاں راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہندجناب رام ناتھ کووندسے ملاقات کی۔ ڈاکٹرچیونگا کا ہندستان میں استقبال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند نے کہاہے کہ انہیں زمبابوے کے صدرکے خصوصی ایلچی کے طور پر ان کا استقبال کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے۔جناب کووند نے کہاہے کہ ہندستان اور زمبابوے کے مابین پرتپاک اور خصوصی رشتے قائم ہیں۔زمبابوے میں حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہندستان اپنے دوستانہ رشتوں کو جاری رکھنے اور انہیں مزید مستحکم کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔صدر جمہوریہ ہند نے کہاہے کہ ہندستان افریقہ کے ساتھ مشاورتی اور شراکت داری چاہتا ہے جوبااختیار بنانے،صلاحیت سازی ، فروغ انسانی وسائل ، ہندستانی منڈیوں تک رسائی اور افریقہ میں ہندستان کی سرمایہ کاری میں تعاون پر مبنی ہو۔صدر جمہوریہ نے مزیدکہاہے کہ ہندستان اور زمبابوے کے درمیان 170 ملین امریکی ڈالر کی بقدر باہمی تجارت ہے جو کہ صلاحیت سے کافی کم ہے۔ ہمیں اپنی تجارت اور معاشی رشتوں کو مستحکم بنانے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہیں یہ جان کر خوشی ظاہر کی کہ زمبابوے، اپنی معیشت کو سرمایہ کار دوست پالیسی پر مبنی بنارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہندستان زمبابو ے کی حالیہ کوششوں کی تعریف کرتاہے ۔ اسے اس بات سے خوشی ہوگی کہ زمبابوے کی عالمی برادری کے ساتھ کوششوں میں وہ بھی شامل ہو۔
زمبابوے کے نائب صدر نے صد ر جمہوریہ ہندسے ملاقات کی
previous post