Home قومی خبریں ریلوے بورڈ نے بڑھائی ویکنسی کے لیے درخواست دینے کی عمرکی حد

ریلوے بورڈ نے بڑھائی ویکنسی کے لیے درخواست دینے کی عمرکی حد

by قندیل

نئی دہلی 19فروری ( قندیل نیوز)
ریلوے بورڈنے گزشتہ دنوں نکالی گئی تقریباََ90 ہزار بھرتیوں کے لیے عمر کی حد کو بڑھا دیا ہے۔ نکالی گئی بھرتیوں کے لیے اب دوسال عمرکی حد میں مزیدبڑھا دی گئی ہے۔ غور طلب ہے کہ محکمہ نے 3 فروری کوتقریباََ 90 ہزار و یکنسی نکالی تھی۔ بورڈابھی درخواست دینے کی تاریخ بھی بڑھانے پر غور کر رہا ہے۔واضح ہوکہ ریلورے بورڈ نے گروپ سی لیول ون اورلیول2 کے لیے بھرتیاں نکالی تھیں۔نئے قوانین کے مطابق گروپ سی لیول ون کی نوکری کے لیے اب18سے33 سال کے امیدواردرخواست دے سکتے ہیں. پہلے یہ حد 18 سے 31 سال تھی۔ وہیں گروپ سی لیول 2 کے لیے اب درخواست دینے کی عمر کی حد 18 سے 30 سال کر دی گئی ہے، یہ پہلے 18 سے 28 سال تھی۔ گروپ سی لیول ون کے عہدوں پر درخواست دینے والے امیدواروں کا10 ویں پاس ہوناضروری ہے۔ ساتھ ہی امیدواروں کا آئی ٹی آئی کیا ہونا ضروری ہے ۔وہی لیول2 کے لیے درخواست دینے والے امیدواروں کا 10 ویں پاس ہونے کے ساتھ ساتھ آئی ٹی آئی ڈپلوما اور انجینئرنگ کیاہونابھی ضروری ہے۔

You may also like

Leave a Comment