نئ دہلی 21دسمبر(قندیل نیوز)
ریزرو بینک آف انڈیا کے حوالہ سے ایک نئی خبر گردش کر رہی ہے کہ ریزرو بینک 2000 کے نوٹ بھی منسوخ کر سکتا ہے اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے ذریعہ جاری کردہ رپورٹ میں اس کا انکشاف ہوا ہے۔واضح رہے کہ آٹھ نومبر 2016 کو پرانے 500-1000 روپئے کے نوٹوں کو کالعدم قرار دے کر حکومت نے 2000 روپے کا نوٹ شروع کیا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر منطقی طور پردیکھیں، تو ہمیں عام طور پر 2000 کے ذریعہ لین دین کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اب ایسا لگتا ہے کہ آر بی آئی نے 2000 کے نوٹوں کو چھاپنا بند کر دیا ہے یا اس کی چھپائی کم کر دی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر منطقی نقطئہ نظر سے دیکھیں تو ہمیں عام طور پر 2000 کے ذریعہ لین دین کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
آر بی آئی نے آٹھ دسمبر 2017 تک 15،78،700 کروڑ روپئے کی قیمت والے بڑے نوٹوں کی چھپائی کی ہے، جس میں سے مارکیٹ میں 2،46،300 کروڑ روپے کی قیمت کے نوٹوں کی سپلائی نہیں کی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے بدھ کو جاری کردہ ایک رپورٹ میں یہ بات کہی ہے۔
ریزرو بینک 2000 کے نوٹ بند کر سکتا ہے؟
previous post