- دوسرا ٹی ٹونٹی میچ جیت کر ہندوستان کا سیریز پر قبضہ
اندور 22 دسمبر (قندیل نیوز) سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی سیریز میں ہندوستان نے روہت شرما کی شاندار طوفانی بلے بازی اور چہل و کلدیپ یادو کی بہترین گیندبازی کی وجہ سے 88 رن سے جیت حاصل کرنے میں کامیاب رہی، کئی اعتبار سے یہ میچ یادگار رہا اس میں ہندوستانی کپتان روہت شرما نے محض 35 گیند میں شاندار سنچری بنائی، انہوں نے کل 43 گیندوں کا سامنا کرکے 118 رن بنائے جس میں 10 چھکے اور 12 چوکے شامل ہیں، اس کے علاوہ کے راہل نے بھی 49 گیندوں میں 89 رن بنائے جس میں 8 چھکے اور 5 چوکے شامل ہیں، ہندوستان نے 20 اوور میں پانچ وکٹ کھوکر 260 رن کا ہمالیائی اسکور کھڑا کیا، جواب میں سری لنکائی ٹیم محض 172 رن ہی بنا سکی،سری لنکا کی طرف سے کسل پریرا نے 77 رن بنائے جس میں 7 چھکے اور 4 چوکے شامل ہیں، ہندوستان کی طرف سے چہل نے 4 اوور میں 52 رن دے کر چار وکٹیں حاصل کیں اور کلدیپ یادو نے 4 اوور میں 52 رن دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ ہاردک پانڈیا اور اناد کٹ نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی روہت شرما کو مین آف دی میچ منتخب کیا گیا