71 افراد کی ہلاکت کا خدشہ، ماسکو کے قریب ہوا حادثہ
ماسکو : روس کی ایک پرائیویٹ ائیر لائن کمپنی کامسافروں سے بھرایک طیارہ ماسکو سے اڑان بھرنے کے کچھ منٹ بعد ہی حادثہ کا شکار ہو کر تباہ گیا ہے ۔ یہ طیارہ ماسکو سے یورلس کیلئے روانہ ہوا تھا ۔ روس کے اہلکاروں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حادثہ کا شکار ہوئے طیارہ کے کچھ کل پرزے برآمد کئے گئے ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق طیارہ میں 71 مسافر تھے ۔ روس کی ساراتو ائیر لائن کا طیارہ اے این 148 ماسکو سے یورلس جارہا تھا ۔ حالانکہ اڑان بھڑنے کے کچھ دیر بعد ہی وہ غائب ہوگیا ۔ جانکاروں کا کہنا ہے کہ مسافروں کے بچنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
یہ حادثہ ساوتھ ایسٹ ماسکو سے تقریبا 80 کلو میٹر دور ارگنووو کے نزدیک پیش آیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ اڑان بھرنے کے دو منٹ بعد ہی طیارہ رڈار کی اسکرین سے غائب ہوگیا تھا-
روس میں مسافروں سے بھرا طیارہ حادثہ کا شکار
previous post