(ماسکو سٹی 5دسمبر (قندیل نیوز
روس نے ذرائع ابلاغ کے نو امریکی اداروں کو غیر ملکی ایجنٹ قرار دے دیا ہے۔ ماسکو میں وزارت انصاف نے بتایا کہ ان میں وائس آف امریکا اور ریڈیو فری یورپ بھی شامل ہیں۔ صدر ولادی میر پوٹن کی جانب سے ایک قانون پر دستخط کرنے کے بعد سے غیر ملکی سرمائے سے چلنے والے نشریاتی اداروں کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔ امریکا نے نومبر میں روسی ٹیلی وڑن چینل ’آر ٹی‘ کا غیر ملکی ایجنٹ کے طور پر اندارج کر دیا تھا۔ روس میں غیر سرکاری تنظیموں کے حوالے سے بھی اسی طرح کے قوانین لاگو کر دیے گئے ہیں۔اس سلسلے میں حکومتی موقف یہ ہے کہ یہ سبھی ادارے اندرون ملک جاسوسی کے فرائض انجام دیا کرتے ہیں ؛ اس لیے اس پر اس عمل کا اطلاق کیا جا رہا ہے ۔