روسی صدر ترکی کے مختصر دورے کے بعد مصر پہنچ گئے
ماسکو 11دسمبر (قندیل نیوز )
روس کے صدر ولادی میر پوتین اتوار کو اپنے مختصر دورہ ترکی کے بعد مصر پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آج مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کریں گے۔ روسی صدر ولادی میرپوتین اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں عالمی موضوعات بالخصوص بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت بنائے جانے امریکی اقدام کے بعد خطے کی صورت حال، شام کے بحران اور قطر کے ایشوز پر بات چیت کی جائے گی۔ اس کے علاوہ دونوں ملکوں میں باہمی تعاون کے کئی معاہدے بھی متوقع ہیں۔
مصری حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ روسی صدر ولادی میر پوتین مصر میں ماسکو کے تعاون سے تونائی کے حصول کے لیے جوہری پلانٹ کا بھی افتتاح کریں گے، دونوں ملکوں کے درمیان پانچ سالہ فضائی ڈھانچے میں معاونت کرنے اور روسی فضاء کو استعمال کرنے، شام کے بحران کے حل کے لیے روس اور مصر کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی اتفاق رائے پیدا کیا جائے گا۔
روسی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوکلیر اسٹیشن پر کام کوآگے بڑھانے کا معاملہ دونوں صدور کے درمیان ہونے والی بات چیت میں سر فہرست ہوگا۔روس اور مصر کے درمیان اس توانائی 25 ارب ڈالر کے توانائی منصوبے پر کام شروع کرنے کا معاہدہ طے پایا تھا۔ سات سال میں مکمل ہونیوالے اس منصوبے کی تکمیل کے بعد 4800 میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکے گی۔
روسی صدر ترکی کے مختصر دورے کے بعد مصر پہنچ گئے
previous post