Home قومی خبریں رعایت کے باوجود سبھی مسلم خواتین نہیں کرسکیں گی محرم کے بغیر حج کا سفر

رعایت کے باوجود سبھی مسلم خواتین نہیں کرسکیں گی محرم کے بغیر حج کا سفر

by قندیل

نئی دہلی:18؍جنوری (قندیل نیوز)
خواہ سعودی عرب اور ہندوستانی حکومت نے خواتین کو محرم کے بغیر حج پر جانے کی چھوٹ دیدی ہو ، لیکن اس کے بعد بھی سبھی مسلم خواتین محرم کے بغیر حج کا سفر نہیں کرپائیں گی ، کیونکہ حکومت نے چھوٹ دینے کے ساتھ ہی ساتھ ایک شرط بھی لگادی ہے اور یہ شرط ہے خاتون کے مسلک سے اجازت کی۔ہندوستانی حکومت نے خواتین کو محرم کے بغیر حج کے سفر کی چھوٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سفرحج کیلئے درخواست داخل کرتے وقت خاتون کو اپنے مسلک کا اجازتی خط بھی لگانا ہوگا۔ اس خط میں اس بات کا تذکرہ کیا جائے گا کہ ان کے مسلک میں خاتون کو محرم کے بغیر سفر حج کی اجازت ہے۔چار مسالک حنفی ، شافعی،حنبلی اور مالکی کو مسلمان مانتے ہیں ، لیکن اس میں سے صرف شافعی مسلک میں ہی خواتین کو محرم کے بغیر سفر حج کی اجازت دی گئی ہے جبکہ دیگر تین مسالک میں محرم کے بغیر سفر حج ممنوع ہے۔اسی کے پیش نظر سبھی مسلم خواتین ہندوستانی اورسعودی حکومت کے ذریعہ دی گئی چھوٹ کا فائدہ حاصل نہیں کرسکیں گی۔ غور طلب ہے کہ شافعی مسلک کے ماننے والوں کی تعداد میں سب سے زیادہ تعداد کیرالہ ، کونکڑ اور مغربی بنگال میں ہے اور یہی وجہ ہے کہ محرم کے بغیر حج پر جانے کی خواہش رکھنے والی سب سے زیادہ خواتین کی 1124 درخواستیں کیرالہ سے آئی ہیں۔ گجرات سے ایک بھی خاتون نے فارم نہیں بھرا ہے۔

You may also like

Leave a Comment