نئی دہلی:09جنوری(قندیل نیوز)
سی بی آئی نے مبینہ طور پر رشوت لینے کے معاملے میں یہاں نارتھ بلاک واقع وزارت خزانہ میں سطحی مرکزی مصنوعات اور کسٹمز بورڈ (سی بی ای سی ) کے ایک افسر اور ممبئی میں جی ایس ٹی دفتر میں ملازم ایک افسر کو گرفتار کر لیا ہے۔حکام نے آج یہاں کہا کہ یہاں خزانہ وزارت میں سی بی ای سی دفتر کے انتظامی سیکشن میں اسسٹنٹ سیکشن افسر کے طور پر معمورٹھاکر اور جی ایس ٹی، ممبئی آفس میں مرکزی مصنوعات اور کسٹمز سپرنٹنڈنٹ کے طور پر ایس کے سوامیناتھن کو معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی کے ایک اور شخص رویندر کمار منڈل کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔سی بی آئی کی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ سوامیناتھن نے اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے پر اپنی ترقیوں سے متعلق فائل پر غورکرنے کے لئے ٹھاکر سے رابطہ کیا تھا۔ان کے خلاف چل رہی نظم و ضبط کی کارروائی کی وجہ سے پروموشن زیر التواء تھی۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ٹھاکر نے مبینہ طور پر سوامیناتھن کو یقین دلایا کہ وہ رشوت کے بدلے ان فائل پر کارروائی کریں گے۔الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ رشوت دینے کے لئے منڈل کا فون نمبر بھی دیا۔سوامیناتھن نے منڈل سے رابطہ کیا اور فون پر ٹھاکر سے بات کی۔سوامیناتھن اور منڈل کو ممبئی سے گرفتار کیا گیا، وہیں ٹھاکر کو یہاں سے گرفتار کیا گیا ہے۔
رشوت خوری معاملے میں سی بی ایس سی افسرگرفتار
previous post