نئی دہلی:18فروری(قندیل نیوز)
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے حالیہ برسوں میں روزگار کے تبدیل ہوتے منظرنامہ کے پیش نظر طلبا سے آج اپیل کی کہ وہ خودکے روزگارکے لیے دستیاب کرائے گئے سرکاری مواقع کا فائدہ اٹھائیں اور دوسروں کے لیے بھی روزگارپیداکریں۔صدرجمہوریہ نے کہاہے کہ روز گار کا تصور اب روایتی ملازمت تک محدود نہیں رہا ہے بلکہ اب یہ خود کے ساتھ ساتھ دوسروں کے لیے روزگا ر کے مواقع پیدا کرنے تک پہنچ چکا ہے۔مسٹر کووند نے دہلی یونیورسٹی کے پی جی ڈی اے وی کالج کی ڈائمنڈجبلی جیتنی تقریب میں کہاکہ خود کے علاوہ دوسروں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا اب زیادہ ممکن ہوگیاہے۔