رام مندرتحریک میں شامل ہوناباعث فخر،کبھی افسوس نہیں ہوا:اومابھارتی

نئی دہلی:بابری مسجدکی شہادت کی ملزمہ بی جے پی لیڈراوما بھارتی نے کہاہے کہ انہوں نے رام مندر کی تعمیرکے لیے قربانی دی تھی اوراگر انہیں 5 اگست کو رام مندر کے’’ بھومی پوجن ‘‘کے لیے بلایا گیا تو وہ ضرور جائیں گی۔انھوں نے کہاہے کہ رام مندرکبھی سیاسی موضوع نہیں رہاہے۔ سابق مرکزی اوما بھارتی نے کہاہے کہ انہوں نے رام مندرکے لیے اپنی جان ہتھیلی پرڈال دی ہے اور اگر انہیں موقع مل جاتا ہے تو وہ اس موقع پر یقیناایودھیا جانا چاہیں گی۔ اومابھارتی نے کہاہے کہ کورونا دور میں مندرکا’’بھومی پوجن‘‘ایک پروٹوکول کے تحت ہوگا اور اس پر عمل کرنا ضروری ہوگا۔اوما بھارتی نے کہا کہ وہ ان رہنماؤں میں شامل ہیں جن کو رام مندر کی مہم میں حصہ لینے پر کبھی افسوس نہیں ہوا ، شرمندگی کا اظہار نہیں کیا۔بابری مسجد شہادت کیس کاذکرکرتے ہوئے ، اوما بھارتی نے کہاہے کہ وہ اس معاملے میں ایک ملزم ہیں اور حال ہی میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئی تھیں۔ اوما بھارتی نے کہاہے کہ اس مہم میں شامل ہونا ان کی زندگی کا فخر رہا ہے اور اس کے جو بھی نتائج ہوں گے اس سے ان کے فخر میں اور بھی اضافہ ہوگا۔