Home قومی خبریں راجیہ سبھا کی رکنیت سے نااہل قرار دیے جانے کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کریں گے

راجیہ سبھا کی رکنیت سے نااہل قرار دیے جانے کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کریں گے

by قندیل

راجیہ سبھا کی رکنیت سے نااہل قرار دیے جانے کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کریں گے :شرد یادو

(نئی دہلی ، 8؍دسمبر (قندیل نیوز
جے ڈی یو کے باغی لیڈر شرد یادو راجیہ سبھا کی رکنیت سے نااہل قرار دئے جانے کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔یادو نے کہا کہ وہ ایوان اور چیئرمین کے ادارے کا احترام کرتے ہوئے ان کے فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا چیئرمین کا فیصلہ سر آنکھوں پر۔میں اس فیصلے کے لئے ذہنی طور پر پہلے ہی تیار تھا۔اب یہ لڑائی آگے جاری رہے گی۔الیکشن کمیشن کے فیصلے کی طرح اس فیصلے کو بھی قانون کی عدالت میں اور عوام کی عدالت عظمی میں لے جائیں گے۔یادو نے کہا کہ کمیشن اور عدالت سے لے کر عوام کی عدالت، اس جنگ کے تمام محاذ ہیں۔حقیقی لڑائی آگے جاری رہے گی ،جس کا مقصد عوام سے معاہدہ توڑنے والوں کو بہار اور ملک بھر میں بے نقاب کرنا ہے۔جے ڈی یو کی طرف سے نظریاتی بنیاد پر شرد کو پہلے ہی استعفیٰ دینے کی نصیحت دینے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ 43سال میں 11بار پارلیمنٹ کے رکن کاحلف لے چکے ہیں۔انہوں نے تین بار راجیہ سبھا سے استعفیٰ دیاہے۔انہوں نے کہا اصول کا تقاضہ تو یہ ہے کہ نتیش کو عوام سے ہوئے معاہدہ کو راتوں رات توڑنے کے بعد اسمبلی تحلیل کر کے پھر بی جے پی کے ساتھ مل کر الیکشن لڑنا چاہئے تھا

You may also like

Leave a Comment