ڈاکٹر سنگھ کی خدمات پر اعتراض کا وزیراعظم کا کوئی ارادہ نہیں تھا: جیٹلی
نئی دہلی، 27 دسمبر (قندیل نیوز)
گجرات اسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کے خلاف ریمارک پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان راجیہ سبھا میں ایک ہفتے سے جاری تعطل آج ختم ہوگیا۔
حکومت نے واضح کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے جو کچھ کہا اس میں ڈاکٹر سنگھ اور سابق نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری کی قوم کے تئیں خدمات پر اعتراض کرنے کا سوال اٹھانے کا کوئی ارادہ شامل نہیں تھا۔
آج دوپہر میں ایوان بالا کی کارروائی شروع کرنے کےلئے اراکین جیسے ہی دوبارہ مجتمع ہوئے، اپوزیشن لیڈر ارون جیٹلی نے کھڑے ہوکر اس سلسلے کا بیان پیش کیا