دہلی۔این سی آر میں زلزلے،کےجھٹکے
(نئی دہلی، 6 دسمبر( قندیل نیوز
ملک کے دارالحکومت دہلی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دہلی کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔اس زلزلے کی شدت 5.5 میٹرہے۔ زلزلہ8.49 منٹ پرآیا۔اس مرکز کا مرکز اتراکھنڈبتایا جارہاہے۔ہریانہ اور اتر پردیش کے کچھ علاقوں سے بھی زلزلے کے جھٹکے کی اطلاع ملی ہے۔بتا دیں کہ اس سے پہلے اسی سال جون میں نئی دہلی سمیت ہریانہ کے روہتک اور ارد گرد کے علاقے میں صبح زلزلے کے زوردار جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔اس وقت زلزلے صبح 4 بجکر 26 منٹ پرآیا۔اس وقت زلزلے کا مرکز ہریانہ کے روہتک میں22 کلومیٹرکی گہرائی تھا۔