دہشت گردی بھارت کے لیے پراکسی جنگ ہے اس کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا گیا : مودی
ممبئی، 14 دسمبر(قندیل نیوز)
ملک کے پی ایم نریندر مودی نے آج کہا کہ دہشت گردی کو بھارت کے خلاف ایک پراکسی جنگ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے ،تاہم مودی نے علی الرغم کہا کہ ہماری پالیسوں اور فوجیوں کی بہادری کے باعث ہم نے جموں و کشمیر میں ایسے نظریات کو کامیاب نہیں ہونے دیا ۔اسکارپین سیریز کی چھ آبدوز وں کی سیریز میں پہلی آبدوز آئی این ایس کلوری کی سپردسمندرکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ تمام ممالک بھارت کے ساتھ مل کر چلنے کیلئے پابند عہد ہے، کئی ممالک کے ساتھ باہمی معاونت بھی اس امر کی توضیح کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہہ ہم ملک کی سا لمیت کو در پیش چیلنجوں کی نوعیت کو تبدیل کر دیا گیا ہے ؛ لیکن ہم ان تشنہ مقتضیات کی تکمیل میں حتی المقدور کوشش کررہے ہیں اوراس سلسلے میں ہم نے کئی فعال اور مؤثر ا قدامات بھی کئے ہیں ۔ مودی نے کہا کہ بر سر اقتدار جماعت کی سیکورٹی پالیسی کے دوستانہ اثرات صرف بیرون ملک ہی نہیں ؛ بلکہ ملک کی داخلی سلامتی پر بھی مثبت اثر ڈال رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ دہشت گردی کا استعمال ہندوستان کے خلاف کس طرح پراکسی جنگ کے طور پر کیا جا رہا ہے۔ حکومت کی پالیسیوں اور ہمارے فوجیوں کی بہادری کا یہ نتیجہ ہے کہ جموں و کشمیر میں ہم نے ایسی طاقتوں کو کامیاب ہونے نہیں دیا ہے۔ جموں و کشمیر میں اس سال اب تک 200 سے زیادہ دہشت گرد، جموں و کشمیر پولیس اور سکیورٹی فورسز کے تعاون سے مارے جا چکے ہیں۔ در اندازی کے واقعات میں بھی کمی آئی ہے ؛ لیکن یہ بھی ستم ہے کہ پٹھان کوٹ ایئر بیس اور سری نگر میں واقع آرمی کیمپ پر اسی حکومت کے دوارن ہوا تھا ۔ مودی نے کہا کہ شمال مشرقی ریاستوں میں بھی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ نکسلی ماؤ نواز کے تشدد میں بھی کمی واقع ہوئی ہے ۔اس کیفیت میں اس تناظر کی سمت بھی اشارہ ہے کہ اب عوامم کے ساتھ جنگجو ، نکسلی ماؤ نواز دہشت گرد ’’ مین اسٹریم ‘‘ سے جڑ رہے ہیں۔
دہشت گردی بھارت کے لیے پراکسی جنگ ہے اس کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا گیا : مودی
previous post