Home اسپورٹس دوسرا ٹیسٹ:نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ہراکرکلین سوئپ کردیا

دوسرا ٹیسٹ:نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ہراکرکلین سوئپ کردیا

by قندیل

دوسرا ٹیسٹ:نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ہراکرکلین سوئپ کردیا
ہیملٹن،12؍دسمبر (قندیل نیوز)
نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 240رنز سے ہرا کر سیریز میں کلین سوئپ کر دیا ، مہمان ٹیم 444 رنز کا پیچھاکرتے ہوئے 203 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ۔ہیملٹن ٹیسٹ کے چوتھے دن ویسٹ انڈیز ٹیم نے دوسری اننگز 30 رنز 2کھلاڑی آوٹ سے آگے بڑھائی ۔جیت کیلیے مہمان ٹیم کو مزید 414 رنز بنانے تھے یا پھر شکست ٹالنے کیلیے دو دن تک بیٹنگ کرنا تھی لیکن ایسا کچھ نہ ہوا، ایک ایک کرکے وکٹیں گرتی چلی گئیں ۔ویسٹ انڈیز کے روسٹین چیز نے کچھ مزاحمت کی 64 رنز بھی بنائے لیکن ٹیم 203 رنز بناکر آوٹ ہو گئی ۔ویگنر نے تین ،ساوتھی ،بولٹ اور سینٹنر نے دو ،دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ، 240 رنز کی فتح کے ساتھ نیوزی لینڈ نے سیریز بھی 0-2 سے جیت لی۔

You may also like

Leave a Comment