Home بین الاقوامی خبریں دوامریکی ریاستوں میں سزائے موت پرعمل کے لیے نئے تجربات

دوامریکی ریاستوں میں سزائے موت پرعمل کے لیے نئے تجربات

by قندیل

دوامریکی ریاستوں میں سزائے موت پرعمل کے لیے نئے تجربات
فنٹینیل انجکشن اور نائٹروجن گیس کے ذریعے سزائے موت
واشنگٹن11دسمبر (قندیل نیوز )
امریکا میں جہاں مختلف ریاستوں میں سزائے موت کے قانون ختم ہو رہے ہیں وہیں بعض ریاستوں میں سزائے موت پر عمل درآمد کے لیے روایتی طریقے نئے اسالیب میں بدلنے کی کوششیں بھی جارہی ہیں۔ گذشتہ برس مہلک نشہ آور فینٹنیل منشیات کے استعمال سے دسیوں ہزار امریکی ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات ہیں کہ امریکا کی دو ریاستیں اسی نشہ آور مادے کو عدالتوں کی طرف سے سزائے موت پانے والے قیدیوں کو قتل کرنے کے لیے استعمال کرنے کا تجربہ کرنے والی ہیں۔
امریکی ریاستوں نیوادا اور نبرساکا میں فنٹینیل انجکشن کو سزائے موت کے لیے استعمال کرنے کے تجربات کرچکی ہیں مگر طبی ماہرین اور سزائے موت کے مخالفین اس منصوبے کو بھی غیرانسانی قرار دیتے ہیں۔مخالفین کا کہنا ہے کہ مہلک فینٹینل کو باقاعدہ تجربات سے نہیں گذرا گیا ہے۔ اس لیے یہ خدشہ موجود ہے کہ یہ مادہ سزائے موت کے لیے انتہائی دردناک ہے۔ادویہ ساز کمپنیوں کی طرف سے بھی جڑی بوٹیوں کو سزائے موت کے لیے استعمال کرنے کی سخت مخالفت کی جا رہی ہے۔
امریکی ریاستوں فلوریڈا، اوھایو اور اوکلاھوما نے سزائے موت کے مجرموں کو موت سے ہمکنار کرنے کے لیے نئی نشہ آور بوٹیوں کے استعمال کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ ریاست میسی سیپی میں نائٹروج گیس کو سزائے موت پرعمل درآمد کے لیے استعمال کیا گیا۔ یہ طریقہ اس سے قبل کسی دوسری امریکی ریاست میں نہیں اپنایا گیا۔ تاہم امریکی حکام نے یہ نہیں بتایا کہ آیا نائٹروجن گیس کے ذریعے موت سے ہم کنار کرنے کا طرقہ گیس روم یا ماسک کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے۔امریکا کی بعض ریاستوں میں سزائے موت کے روایتی طریقے بحال کرنے کے قانون بھی منظور کیے گئے۔ ان میں روایتی طریقوں میں گولی مار کرہلاک کرنے اور الیکٹرک چیئر کا استعمال عام ہیں۔
امریکی فورڈ ہوم یونیورسٹی میں قانون کے استاد ڈیپورا ڈینو کا کہنا ہے کہ ہم نئے دور میں داخل ہوگئے ہیں۔ ہم مہلک ادویہ کے تجربات کرتے ہیں۔ نئی جڑی بوٹیوں کے استعمال کو وسعت دینا ایک بڑا چیلنج ہے۔امریکا میں سزائے موت کے طریقوں پر بحث ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب ملک میں سزائے موت کے رحجان میں کمی آئی ہے۔ 2017ء کے دوران کل 23
مجرموں کو پھانسی دی گئی۔ یہ ربع صدی میں ایک سال کیدوران امریکا میں پھانسی پانے والوں کی سب سے کم تعداد ہے۔ امریکا کی 19 ریاستیں سزائے موت کے قانون کو ختم کرچکی ہیں۔

You may also like

Leave a Comment