Home قومی خبریں داغی ایم پی اور ایم ایل اے پر شکنجہ کسنے کی تیاریاں مکمل 

داغی ایم پی اور ایم ایل اے پر شکنجہ کسنے کی تیاریاں مکمل 

by قندیل

1581 داغی ایم پی اور ایم ایل اے پر شکنجہ کسنے کی تیاریاں مکمل 
عدالت عظمی نے لگائی’خصوصی کورٹ‘ پر مہر 
نئی دہلی 14دسمبر(قندیل نیوز)
یہ ہمار ی بدقسمتی ہے کہ ہم ان لوگوں کو اپنا نمائندہ منتخب کرتے ہیں جن کا تعلق جرائم و گناہ سے قدیمی اور گہرا ہوا کرتا ہے ۔ لوک سبھاسے لیکر وارڈ ، پردھان اور مکھیا کے معمولی انتخاب میں لوگ شراب اور پیسے میں جھانسے میں آکر اپنا قیمتی ووٹ معاشرہ کے ناسور قسم کے افراد کی جھولیوں میں ڈال کر اپنا اور اپنے بچوں کے مستقبل کو اپنے جرائم پیشہ سیاستدانوں کی نذر کر دیا کرتے ہیں ؛ لیکن اب ان جرائم پیشہ سیاست دانوں اور لیڈران پر سرکاری عتاب نازل ہونے کا وقت قریب تر ہے ۔ موصولہ اطلاع کے مطابق سپریم کورٹ میں داغی ممبر پارلیامنٹ اورایم ایل اے کے خلاف زیر التواء مجرمانہ مقدمات کی علی الفور سماعت کے لیے خصوصی عدالتوں کی تشکیل کی درخواست پر شنوائی ہوئی ۔سپریم کورٹ نے ان مقدمات کو ایک سال میں حل کرنے کے لئے اہم احکامات دیے ہیں۔ سپریم کورٹ نے مرکز کے ان منصوبوں کی ہری جھنڈی دی ہے جس میں مرکزی سرکار نے 12 خصوصی عدالتوں کے قیام کی تجویز پیش کی تھی ۔ سپریم کورٹ نے مرکزی سرکار کو حکم دیا ہے کہ 7.80 کروڑ روپے کا فنڈ جلد ریاستی سرکار کو مہیا کرایا جائے ۔ واضح ہو کہ اس فنڈ سے ہائی کورٹ کی تجویز کے مطابق فاسٹ ٹریک ( سریع العمل ) عدلیہ کے قیام کو یقینی بنانا ہوگا ۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ ہائی کورٹ کو ان خصوصی عدالتوں کے لئے ججوں کو مقرر کرنا ہوگا۔ عدالت کے قیام کے بعد، ارکان پارلیمنٹ اور ایم ایل اے سے متعلق معاملات ان کو منتقل کردیئے جائیں گے۔ سپریم کورٹ نے مرکزی سرکار کو ممبر پارلیامنٹ اور ایم ایل اے کے خلاف مجرمانہ مقدمات کی تفصیلات جمع کرنے کے لئے دو مہینے کا وقت دیا ہے ۔ سپریم کورٹ نے انتباہ بھی کیا ہے کہ اسے مفروضہ طور پر اختتام تصور نہ کرلیا جائے ؛ بلکہ یہ آغاز ہے ۔سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ جب عدالتی کاروائی شروع ہو کر مقدمات کی سماعت ہوگی تو تفصیلات بھی آئیں گے ،اس وقت بتقاضائے حال ضروری احکامات جاری کیے جائیں گے ۔ واضح ہو کہ ان مقدمات میں اگلے سماعت 7 مارچ کو ہوگی۔ مرکزی سرکار نے سپریم کورٹ میں پیش ایک حلف نامہ میں اس کی وضاحت کی ہے کہ اس وقت 1581 ایم پی اور ایم ایل اے کے خلاف 13500 مجرمانہ مقدمات موجود ہیں اور ان مقدمات کی سماعت و تصفیہ کے لئے ایک سال کی مدت کے لئے 12 خصوصی عدالت قائم کیے جائیں گے۔ خصوصی عدالت کے قیام میں 7.80کروڑ روپے صرف ہوں گے

You may also like

Leave a Comment