Home قومی خبریں حج پر فیصلہ سعودی عرب کاہے، مودی اپنی پیٹھ تھپتھپارہے ہیں:کانگریس

حج پر فیصلہ سعودی عرب کاہے، مودی اپنی پیٹھ تھپتھپارہے ہیں:کانگریس

by قندیل

 
نئی دہلی: یکم جنوری (قندیل نیوز)
کانگریس کے سینئر لیڈر شکیل احمد نے آج کہا کہ سفر حج پر مسلم خواتین کواکیلے سفر کرنے کے متعلق ضابطہ تبدیل کرنے کا کام سعودی عرب حکومت نے کیا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کا ا س سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔مسٹر احمد نے کہا کہ مسٹر مودی نے اتوار کو ریڈیو پر نشر من کی بات پروگرام میں دعوی کیا تھا کہ حج پر مسلم خواتین کو اکیلے بھیجنے کے لئے ضابطہ انہوں نے ہی تبدیل کیا ہے۔کانگریس رہنما نے کہا کہ مسٹر مودی یہ سہرا لے کر اپنے حامیوں کو گمراہ کررہے ہیں۔
 

You may also like

Leave a Comment