Home قومی خبریں حج سبسڈی کے خاتمے کو حج کرایہ میں کمی کا سبب قرار دینا الٹی گنگا بہانے کے مترادف ہے:جمیعۃ علماء

حج سبسڈی کے خاتمے کو حج کرایہ میں کمی کا سبب قرار دینا الٹی گنگا بہانے کے مترادف ہے:جمیعۃ علماء

by قندیل

ممبئی:7؍مارچ(قندیل نیوز)
مولانا مستقیم احسن اعظمی صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی کا یہ بیان کہ حج سبسڈی کو ختم کرنے سے حج کرایہ سستا ہوا ہے،مضحکہ خیر ہے،ایک عام انسان بھی یہ جانتا ہے کہ کسی تعاون کے خاتمے سے نقصان کا ازالہ کسی صورت میں نہیں ہوسکتا ہے،یہ الگ بات ہے کہ سبسڈی کے ذریعہ پچھلے دور میں حاجیوں کوخاطر خواہ فائدہ نہ پہنچتا رہا ہو لیکن وزیر موصوف کا یہ کہنا کہ حج سبسڈی کے خاتمے سے حج کرایہ سستا ہوگا ایک مضحکہ خیز بیان ہے۔مولانا مستقیم احسن اعظمی نے حج سیوا سمیتی کے صدر حافظ نوشاد احمد اعظمی صاحب کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ انہوں نے حج سبسڈی کے متعلق جو مقدمہ سپریم کورٹ میں داخل کیا ہے ،ہم اس کی مکمل تائید کرتے ہیں۔اور اس کے ساتھ ملی تنظیموں سے بھی یہ اپیل کی کہ حج کے امبارکیشن پوائنٹ کو گھٹانے اور کرایہ کے نام پر ناجائز وصولی کے خلاف جوجنگ حافظ نوشاد احمد اعظمی نے چھیڑی ہے اس میں ان کا بھر پور ساتھ دیں ۔

You may also like

Leave a Comment