Home قومی خبریں جنگ بندی کی خلاف ورزی میں اضافہ ہوا:حکومت ہند

جنگ بندی کی خلاف ورزی میں اضافہ ہوا:حکومت ہند

by قندیل

نئی دہلی:5؍مارچ(قندیل نیوز)
نوٹ بندی سے دہشت گردی اوردراندازی کی کمرٹوٹنے کے دعوے توایک طرف کیے جاتے رہے ہیں،لیکن نوٹ بندی کس قدرکامیاب یاناکام ہوئی ہے یاسرکارکی پالیسیاں کتنی مفیدہوئی ہیں،اس کااندازہ خودسرکارکے آج کے بیان سے لگایاجاسکتاہے ۔دفاع کے امورکے وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے آج راجیہ سبھا میں رکن پارلیمنٹ جناب سنجے روٹین کے ذریعہ پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع دی کہ رواں سال کے دوران جموں وکشمیر میں آرمی کے آپریشنل کنٹرول کے تحت لائن آف کنٹرول سے متصل جنگ بندی کی خلاف ورزی کے351واقعات رونما ہوئے ہیں۔جہاں ضروری سمجھا گیا وہاں لائن آف کنٹرول سے متصل جنگ بندی کی ان خلاف ورزیوں کا معقول جواب دیا گیا۔ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے دوران سرحد پر واقع گاؤں کے باشندوں کو، جو کہ گولہ باری یا فائرنگ کی زد میں آئے، انھیں محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا، تاکہ ان کی زندگی کو کوئی آنچ نہ آئے۔ سرحدی گاؤں کے باشندوں کو محفوظ ترین مقامات تک منتقل کرنے کے لئے تمام ضروری انتظامات بھی کیے گئے۔سرحد پر تعینات آرمی کو وقفے وقفے سے تقویت پہنچائی گئی تاکہ وہ اُن حملوں سے نمٹ سکے۔ دفاعی افواج کی کارکردگی میں مسلسل بہتری آتی گئی اوردفاعی افواج کو مزید مستحکم اور طاقتور بنایا جاسکا۔

You may also like

Leave a Comment