Home قومی خبریں جسٹس چلیمیشورنے میڈیاکاشکریہ اداکیا

جسٹس چلیمیشورنے میڈیاکاشکریہ اداکیا

by قندیل

نئی دہلی:12؍ جنوری (قندیل نیوز )
پہلی بار سپریم کورٹ کے 4ججوں نے میڈیا سے خطاب کیا۔اس دوران جسٹس جے چلیمیشور نے تمام ججوں کی طرف سے میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ کسی بھی ملک کی تاریخ میں بے مثال واقعہ ہے کیونکہ ہمیں بریفنگ کرنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔جسٹس جے چلیمیشور نے کہا کہ سپریم کورٹ میں بہت کچھ ایسا ہوا ہے جسے بالکل نہیں ہونا چاہیے تھا۔ہمیں لگاکہ ہمیں ہمارے ملک کے تئیں جوابدہی ہے اور ہم نے چیف جسٹس کو منانے کی کوشش بھی کی، لیکن ہماری کوشش ناکام رہی۔اگر ادارے کو نہیں بچایا گیا تو جمہوریت ناکام ہو جائے گی۔سپریم کورٹ کے دوسرے سب سے سینئر جج جسٹس جے چلیمیشور نے کہا کہ سپریم کورٹ کی انتظامیہ کو لے کر اصلاحی اقدامات کرنے کے لئے ہم نے چیف جسٹس کو خط دیاتھا۔مگر یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ہماری کوشش ناکام رہی۔آپ کو بتا دیں کہ اس پریس کانفرنس میں جسٹس جے چیلمیشور کے ساتھ جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس مدن لوکر اور جسٹس کورین جوزف شامل تھے۔

You may also like

Leave a Comment