Home قومی خبریں جج بی ایچ لویا موت معاملہ :ایس آئی ٹی تحقیقات کی درخواست مسترد

جج بی ایچ لویا موت معاملہ :ایس آئی ٹی تحقیقات کی درخواست مسترد

by قندیل

نئی دہلی(قندیل نیوز) سپریم کورٹ نے سی بی آئی خصوصی کورٹ کے جج بی ایچ لویا کی موت پر ایس آئی ٹی کی تحقیقات کی درخواست مسترد کردی ہے۔ جج لویا کی موت کی دوبارہ جانچ کو لے کر سپریم کورٹ میں کئی عرضیاں دائر کی گئیں۔ اس پر 16 مارچ کو سماعت مکمل  ہونے کے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ 19 اپریل تک کے لئے محفوظ رکھ لیا تھا۔
دراصل، سی بی آئی کے خصوصی جج بی ایچ لویا سہراب الدین شیخ انکاونٹر معاملہ کی سماعت کر رہے تھے۔ ان کی وفات یکم دسمبر، 2014 کو ناگپور میں اس وقت ہوئی تھی جب وہ اپنے ساتھی کی بیٹی کی شادی میں جا رہے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ جج لویا پر دل کا دورہ پڑا تھا۔ نومبر 2017 میں جج لویا کی موت کے حالات پر ان کی بہن نے شک ظاہر کیا۔ جج لویا کی بہن کے مطابق، ان کی موت فطری نہیں تھی۔ اس کے تار سہراب الدین انکاونٹر سے جوڑے گئے۔ اس کے بعد یہ معاملہ میڈیا کی سرخیاں بنا

You may also like

Leave a Comment