Home قومی خبریں ججوں کے الزامات پرممتابنرجی نے مرکزی حکومت کوگھیرا

ججوں کے الزامات پرممتابنرجی نے مرکزی حکومت کوگھیرا

by قندیل

کولکاتہ 12 جنوری (آئی این ایس انڈیا )
وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے سپریم کورٹ کے چارججوں کی چیف جسٹس کے خلاف بغاوت کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ عدالتی نظام میں مرکزی حکومت کے مداخلت کی وجہ سے ’’عدالتی جمہوریت خطرے میں پڑگئی ہے۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سماجی ویب سائٹ کے ذریعہ اپنی بات رکھتے ہوئے کہاہے کہ ’’سپریم کورٹ سے متعلق جو حقائق آج ججوں کی ز بانی سامنے آئی ہے وہ بہت ہی افسوس ناک ہے۔یہ چاروں سپریم کورٹ کے سینئر جج ہیں اور ایک شہری ہونے کی حیثیت سے ملک کے تمام باشندوں کے لیے یہ لمحہ فکریہ ہے۔

You may also like

Leave a Comment