جب بھی ٹی 20 ورلڈ کپ ہوگا تو شائقین کو میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی: سی ای او

ملبورن:کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کے عبوری چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) نک ہوکلی نے ہفتے کے روز کہا کہ اگر ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے 15 ٹیموں کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دی جاسکتی ہے تو شائقین بھی اسٹیڈیم میں داخل ہوںگے۔انہیں میچ دیکھنے سے نہیں روکا جائے گا۔ہوکلے نے کیون رابرٹس کی جگہ لی ہے، جنہیں حال ہی میں کرکٹ آسٹریلیا نے برطرف کردیا تھا جو مالی پریشانیوں سے دوچار ہیں۔کورونا کی وجہ سے اس سال کے آخر میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے متبادل کی تلاش کی جارہی ہے، ان میں سے ایک خالی اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کی میزبانی بھی شامل ہلے۔ لیکن ہوکلے نے کہا کہ ناظرین کو اجازت دی جائے گی، حالانکہ اس وقت کھلاڑیوں، عہدیداروں اور معاون عملے کے ساتھ 15 ٹیموں کی میزبانی کرنادلچسپ لگتا ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آئی سی سی کے ٹورنامنٹ کو ملتوی کیا جاسکتا ہے۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*