Home قومی خبریں تندولکرکی تقریرسے ملک محروم رہ گیا

تندولکرکی تقریرسے ملک محروم رہ گیا

by قندیل

نئی دہلی 21دسمبر (قندیل نیوز )
کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سچن تندولکر پہلی بار راجیہ سبھا میں بولنے والے تھے، لیکن اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے ایوان کی کارروائی ملتوی کر دی گئی اوررائٹ ٹو پلے پر سچن تندولکر کے خیال جاننے سے ملک محروم رہ گیا اگر سچن تندولکر جمعرات کو پارلیمنٹ میں بول پاتے، تو یہ سال 2012 میں راجیہ سبھا رکن نامزد کئے جانے کے بعد ان کی پہلی تقریر ہوتی۔دراصل، اسی سال اکتوبر میں سچن تندولکر نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر درخواست کی تھی کہ بین الاقوامی سطح پر تمغے جیت کر لانے والے ہر کھلاڑی کو مرکزی حکومت کی طرف سے جاری صحت منصوبہ بندی (CGHS) کا اہل بنایا جائے۔ سچن نے اپنے خط میں ہاکی کے سابق کھلاڑی محمد شاہد کا ذکر کرتے ہوئے معلومات دی تھی کہ وہ اپنے آخری دنوں میں بیماری سے جوجھ رہے تھے۔ تندولکر نے وزیر اعظم مودی کو بتایا تھا کہ وہ اس مسئلے کو اس سے پہلے وزارت کھیل اور وزارت صحت دونوں کے ساتھ اٹھا چکے ہیں۔ تندولکر نے لکھا کہ انہوں نے وزارت صحت سے اس خیال کی حمایت کی ہے لیکن 14 ستمبر کو اپنے جواب میں منصوبہ کے تحت وسیع طور پر کھلاڑیوں پر غور کرنے میں نااہلی ظاہر کی ہے۔ ابتدائی درخواست کی بنیاد پر میں ان کو مکمل طور پر اس کا اہل سمجھتا ہوں ۔

You may also like

Leave a Comment