Home نظم تعزیت نامہ

تعزیت نامہ

by قندیل

بروفات انورجلال پوری

بقلم محمد رضا جاسم

ریسرچ اسکالر دہلی یونیورسٹی

خورشید کی طرح سے منور رہے انور
دنیا میں اس طرح سے بھی جی کر رہے انور

اہلِ زباں کے لب پہ ہے تعریف کا کلمہ
اردوزباں کے فن کے دلاور رہے انور

لب کھولتے تھے جب بھی تو ہر پھول برستے
دنیا میں بے مثال سخنور رہے انور

اندازِ بیاں اور وہ الفاظ کی ترتیب
یوں فنِ نظامت کے پیمبر رہے انور

کس طرح بھلائے کوئی اندازِ تکلم
ہر ایک کے دلوں میں اترکر رہے انور

وہ محفلوں ،مشاعروں ہر اک کی شان تھے
اردو ادب میں مثل غضنفر رہے انور

ہر کوئی ان کے فن سے نظامت کو سیکھتا
ہر شخص کے دماغ کے پرور رہے انور

You may also like

Leave a Comment